سب دواؤں کو کوٹ چھان کر روغنِ بادام میں چرب کر کے علیحدہ رکھںا اور عنّاب ۱۰۰ عدد، سپستاں ۱۰۰ عدد، گل بنفشہ ۳۰ گرام ،کو پانی میں جوش دے کر صاف کریں اور مربیٰ ہلیلہ کا شیرہ ڈیڑھ گنا اور شہد سب دواؤں کے ہم وزن لے کر جوشاندہ میں ملا کر اِتنا پکائیں کہ قوام ایک ہو جائے پھر درجِ بالامسفوف ادویہ اس میں شامل کر کے مرکب تیار کریں ۔
آنتوں کے فاسد مواد کو خارج کرتا ہے، مالیخولیا‘ مراق اور تبخیر معدہ کو اس کا مسلسل استعمال بہت فائدہ دیتا ہے۔
دائمی نزلہ‘ زکام‘ نئے اور پرانے درد سر اور قبض کے لیے نہایت مفید ہے، دماغ کا تنقیہ کرتا ہے
پانچ سے دس گرام دن میں دو مرتبہ