اطریفلات
اطریفل
اطریفل معجون کی ایک قسم ہے جس میں ہلیلہ، بلیلہ، آملہ پڑتا ہے۔
اطریفل (انگریزی: Triphala) یونانی زبان کے لفظ اطریفال اور طریفلن سے معرب کیا گیا ہے ۔ چونکہ اِس مرکب میں ہلیلہ،
بلیلہ اور آملہ جز و لازم کے طور پر شامل ہیں ۔ لہٰذا اِس کو اطریفل کا نام دیا گیا۔ بعض اطِبَّاء کی رائے ہے کہ اطریفل ہندی زبان کے لفظ ترپھلہ کا
معرّب ہے جس سے تین پھل ہلیلہ، بلیلہ اور آملہ مراد ہیں چنانچہ داؤد ضریر انطاکی کے یہاں اِس کی وضاحت بھی ملتی ہے ۔ اُس
نے اِس کو ’’اطریفال‘‘ لکھا ہے۔ ہندی کا لفظ تری اور لاطینی و یونانی زبان کا لفظ طری (Tri ) بھی تین کے ہیں.
اطریفلات کی تیاری کے سلسلہ میں اُنہی اصول اور ضوابط پر کاربند رہنا ضروری ہے جو معجون کے سلسلہ میں پیشِ نظر رہتے ہیں۔
اطریفل بنانے کا طریقہ
ترپھلہ کا سفوف تیار کرنے کے بعد اُس کو روغنِ بادام یا روغنِ کنجد یا روغنِ زرد مِیں الگ سے چرب کر کے رکھ لیں اور پھر دیگر اجزاء کا سفوف
بنائیں بعد ازاں چینی کا قوام تیار کر کے جملہ ادویہ اُس میں شامل کریں۔
دیگر مرکبات کی طرح اطریفل کے بھی کئی نسخے ہیں۔
اطریفلات کی قوتِ تاثیر دو سال تک باقی رہتی ہے البتہ اطریفلات کی مدت استعمال دو ماہ سے زیادہ نہیں ہے۔
نیز اطریفلات کو متواتر نہیں کھانا چاہیے روک روک کر استعمال میں لانا چاہیں جس سے ضعف معدہ کا اندیشہ باقی
نہیں رہتا کیونکہ اطریفلات کا کثرت استعمال مُضعِفِ معدہ ہوتا ہے۔
Atrifal Muqal اطریفل مقل
Atrifal Ustakhadoos اطریفل اسطخدوس
Atrifal Kashnizi اطریفل کشنیزی
Atrifal Mulayan اطریفل ملین
Atrifal Zamani اطریفل زمانی
Atrifal Shahtara اطریفل شاہترہ
اطریفل غددی
اطریفل صغیر
فولاد اطریفل
امراض پر تحقیق اور بلا امتیاز مفت طبی مشورے
Faizan ul Hikmat Dawakhana
Men's Diseases
مردانہ امراض
Men’s Diseases Symptoms, Causes & Treatment
Women's Diseases
زنانہ امراض
Women’s Diseases Symptoms, Causes & Treatment
Child's Diseases
بچوں کے امراض
Child’s Diseases Symptoms, Causes & Treatment
Definition of Disease
Symptoms, Causes & Treatment
ARE YOU FIND HERBAL MEDICINE?
Super pansar
طب کی دنیا میں جدید دورکا سب سے معروف پلیٹ فارم انٹر نیٹ ویب سائٹ پہ سپر پنسار سٹورآپ کی خدمت میں موجود ہے
Wholesale Do you own a Business? Want to buy 100% pure
Get In Touch
Gaddafi Rd, Quaid-e-Azam Street 2 Malik Park, Lahore, Punjab
092-0333-7290955
hafizhadayat@gmail.com